معیاری کام کی بدولت نمایاں مقام حاصل کرونگی،شہلا

معیاری کام کی بدولت نمایاں مقام حاصل کرونگی،شہلا
معیاری کام کی بدولت نمایاں مقام حاصل کرونگی،شہلا

  

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ شہلا نے کہا ہے کہ اس وقت میں کئی پراجیکٹس میں مصروف ہوں اور امید ہے کہ مجھے عوام کی طرف سے بھرپور پزیرائی ملے گی شہلا نے کہا کہ میں نے جب شوبز کا شعبہ منتخب کیا تھا تو اس وقت ہی تہیہ کیا تھا کہ میں صرف اور صرف معیاری کام کروں گی اورا ٓج اس پر عمل کررہی ہوں اس لئے اب تک جتنا بھی کام کیا ہے اس کو بہت پسند کیا گیا ہے اداکارہ نے کہا کہ میں این بی پروڈکشن کے تحت بننے والے پراجیکٹس میں مصروف ہوں یہ میرے لئے ایک بہت اچھا پلیٹ فارم ہے اداکارہ نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں محنت سے جلد پاکستان کی نمبر ون اداکارہ بن جاﺅں اور امید ہے کہ ایک دن میرا یہ خواب ضرور پورا ہوگا۔

مزید : کلچر