ساحر علی بگا نے شاہدہ منی کی دھمال کا ٹریک چوری کر لیا

ساحر علی بگا نے شاہدہ منی کی دھمال کا ٹریک چوری کر لیا
ساحر علی بگا نے شاہدہ منی کی دھمال کا ٹریک چوری کر لیا

  

 لاہور (فلم رپو رٹر)شوبز حلقوں نے کہا ہے کہ ساحر علی بگا خود کو بین الاقوامی شہرت یافتہ میوزک ڈائریکٹر اور ارینجر کہتے ہیں لیکن17وویں پی ٹی وی ایورڈز شو کی تقریب میں ساحر علی بگا نے میلوڈی کوئن شاہدہ منی کی دھمال کا ٹریک چوری کر نے کے بعد سر اونچا کر کے چلا دیا ۔شوبز حلقوں کی طر ف حیرت کا اظہار ذر ائع کے مطابق پی ٹی وی کے سترویں ایوارڈ شو کی ریکاڈنگ تقریب 30جون کو پی ٹی وی سے آ ن ائیر ہو ئی جس میں ساحر علی بگانے گلوکارہ شاہد ہ منی کی البم دھڑکن میں شامل دھمال کا ٹریک چوری کر کے پی ٹی وی پر چلا دیا جس میں گلوکار امانت علی ‘جاوید بشیر ‘سجاد علی اور ساحر علی بگا نے خود پرفارم کیا ۔یاد رہے کہ تین سال قبل شاہدہ منی کی البم دھڑکن میں دھمال کا ٹریک ساحر علی بگا نے ہی مرتب کیا تھا جس کی وہ شاہدہ منی سے تمام رقم وصول کر چکے ہیں۔ ساحر علی بگا کی اس حرکت پر شو بز حلقوں نے حیرت کا اظہار کر تے ہوئے کہاکہ ساحر علی بگا جیسے نامور مو سیقار کو ایسی چیزیں زیب نہیں دیتی کہ وہ پہلے البم میں موجود ٹریک کو پی ٹی وی کے شو میں چلاتے ۔ان حلقوں کا کہنا ہے کہ ساحر علی بگا نے ایک طر ف تو شاہدہ سے پیسے لے لئے اور دو سری جانب پی ٹی وی سے دھمال ٹریک کے پیسے بھی وصول کر لئے ہیں اس ضمن میں گلورہ شاہدہ منی اور ساحر علی بگا سے رابطہ کیاگیا جو بعض وجوہات کی بنا پر نا ہو سکا ۔

مزید : کلچر