پاکستانی ماڈلز کا نیویارک میں فیشن شو

پاکستانی ماڈلز کا نیویارک میں فیشن شو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) نیویارک کے پاکستان ہاﺅس میں پاکستان کے ماڈلز نے شاندار پرفارمنس پیش کر کے حاضرین سے بے حد داد وصول کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاﺅس نیویارک میں فیشن شو کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان کی معروف ماڈلز نے شرکت کی۔ سبیل چوہدری، عینی علی اور ارم بخاری نے عمدہ پرفارمنس سے حاضرین کو بے حد محظوظ کیا۔ فیشن شو کا انعقاد نیویارک میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نے کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عبداﷲ ہسین ہارون تھے۔ ”کلرز آف پاکستان 2012ء“ کے عنوان سے منعقد ہونے والے شو میں پاکستان کے معروف ڈیزائنرز نمر سعید، رانی امان، گول، عزالہ عاصم اور این زیڈ کے سٹوڈیوز نے شرکت کی۔

مزید :

کلچر -