پی این سی اے میں بچوں کیلئے میوزک کلاسز کا اہتمام
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس ( پی این سی اے) نے جڑواں شہروں کے تعلیمی اداروں کے بچوں کیلئے خصوصی میوزک کلاسز کا اہتمام کیا ہے جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے بچے بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ پی این سی اے ہر سال گرمیوں کی تعطیلات کے دوران بچوں کیلئے سمر آرٹ کلاسز کا اہتمام کرتا ہے۔ میوزک کلاسز کے انعقاد کا مقصد ان بچوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا ہے تاکہ مستقبل میں وہ زیادہ بہتر انداز میں ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے سکیں۔ پی این سی اے کے پرفارمنگ آرٹ سیکشن کے زیراہتمام جاری میوزک کلاسز 9 اگست تک جاری رہیں گی۔