پی ٹی وی ہوم اسلام آباد کے ٹاک شو ”گھر کی بات“ کی پہلی سالگرہ

پی ٹی وی ہوم اسلام آباد کے ٹاک شو ”گھر کی بات“ کی پہلی سالگرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) پی ٹی وی ہوم سنٹر اسلام آباد سے ہر ہفتے اور اتوار دن 12 بجے سے سہ پہر دو بجے تک ٹیلی کاسٹ ہونے والے لائیو ٹاک شو ”گھر کی بات“ نے کامیابی کے ساتھ ایک سال مکمل ہونے پر اپنی پہلی سالگرہ منائی۔ ایگزیکٹو پروڈیوسر سیدہ فرخندہ شاہین، میزبان سندس جمیل اور پروڈیوسرز شہاب الدین اور فرخ افضل ملک ہیں۔ پروگرام اسسٹنٹ ایاز پیرزادہ اور آصف رشید ہیں۔ سالگرہ والے شو کے دن مستقل مہمانان ٹونی اور زاہد احمد کے علاوہ شوبز دنیا کے دو معروف سٹارز اداکار شامل خان اور گلوکارہ سائرہ نسیم مہمان تھیں۔ گھر کی بات میں ہر ہفتے کسی اہم موضوع پر گفتگو کی جاتی ہے جبکہ سنڈے کا پروگرام ہلکے پھلکے تفریحی انداز کا حامل ہوتا ہے۔ 

مزید :

کلچر -