ریڈیو پاکستان کا لوک فنکاروں کی یاد میں پروگرام پیش کرنے کا فیصلہ

ریڈیو پاکستان کا لوک فنکاروں کی یاد میں پروگرام پیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (اے پی پی) ریڈیو پاکستان اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کے مشہور لوک فنکاروں عالم لوہار، الن فقیر اور مائی بھاگی کی برسیوں کے موقع پر اس ہفتے خصوصی پروگرام نشرکر رہا ہے۔ معروف لوک فنکار عالم لوہار کی تینتالیسویں (43) برسی کے موقع پر ریڈیو پاکستان کل 3 جولائی بروز منگل شام ساڑھے چار بجے آدھے گھنٹے کا ایک خصوصی پروگرام نشرکر رہا ہے۔ اسی طرح 4 جولائی بروز بدھ شام چار بجکر پانچ منٹ پر مشہورلوک فنکار الن فقیر کی یاد میں ایک پروگرام نشر کیا جائے گا۔ ان کو پاکستان میں صوفی گائیکی کے حوالے سے بھی اہم مقام حاصل ہے ۔ وہ اپنی وجدانی اور کیف وجذب سے بھرپور گائیکی سے سامعین کو مسحور کرنے میںایک جداگانہ انداز رکھتے تھے۔

مزید : کلچر