موٹا ہونے سے خوبصورتی میں اضافہ نہیں ہوتا‘ کرینہ کپور

موٹا ہونے سے خوبصورتی میں اضافہ نہیں ہوتا‘ کرینہ کپور
موٹا ہونے سے خوبصورتی میں اضافہ نہیں ہوتا‘ کرینہ کپور

  

ممبئی (نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ اداکارہ کا موٹا ہونا اسکے پرکشش ہونے کی علامت نہیں ہوتا۔اپنی ایک نئی فلم کی عکسبندی کی تیاریوں میں مصروف کرینہ کپور آجکل دبلا پتلا ہونے کیلئے خوب ورزش اور متوازن غذا کا سہارا لے رہی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انکا کہنا تھا کہ فلم”ٹشن“ میں وہ بالکل دبلی پتلی تھیں اور اب آنے والی فلم میں بھی وہ اسی طرح سے نظر آنا چاہتی ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا وہ ابھی بھی مکمل طور پر فٹ ہیں لیکن یہ نہیں سمجھتیں کہ موٹے ہونے سے خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔ 

مزید : کلچر