فلم” دی کوئین آف ورسایلز“20جولائی کو ریلیز ہوگی

فلم” دی کوئین آف ورسایلز“20جولائی کو ریلیز ہوگی

لاس اینجلس (نیٹ نیوز)ہالی ووڈ فلم دی کوئین آف ورسایلز کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔فلم کی کہانی امریکی ارب پتی ڈیوڈ سیگل کے گرد گھومتی ہے۔ ریئل سٹیٹ کے کاروبار سے اربوں ڈالر کمانے والے سیگل خاندان سمیت نوے ہزار مربع فٹ کا محل خریدتے ہیں لیکن جب امریکا میں پراپرٹی کا بحران آتا ہے تو ان کی کشتی بھی ڈوب جاتی ہے۔ کروڑوں ڈالر کے محل میں رہنے والے ارب پتی خاندان کے سڑک تک آنے کا سفر 20جولائی سے سینما گھروں میں دیکھا جاسکے گا۔ 

مزید : کلچر