وزارت قومی ورثہ و یکجہتی کا پینٹنگز اور آرٹ ورکس کا ڈیٹا بیس تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اے پی پی) وزارت قومی ورثہ و یکجہتی نے پینٹنگز اور آرٹ ورکس کا ڈیٹا بیس تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں سال بجٹ میں پینٹنگز اور آرٹ ورکس کے ڈیٹا بیس کی تیاری کیلئے ایک کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ نایاب اور خستہ حال پینٹنگز اور آرٹ ورکس کی بحالی کیلئے لیبارٹری قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے بجٹ میں 64 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ لیبارٹری قائم کرنے کا مقصد نایاب پینٹنگز کو آنے والی نسلوں کیلئے محفوظ بنانا ہے۔