شاہ رخ اور کاجل دو سال بعد پھر ایک ساتھ

شاہ رخ اور کاجل دو سال بعد پھر ایک ساتھ
شاہ رخ اور کاجل دو سال بعد پھر ایک ساتھ

  

 ممبئی(نیٹ نیوز) بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ اور سٹار کاجل دو برس بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے۔فلمساز کرن جوہر کے قریبی ذرائع کے مطابق کاجول اور شاہ رخ انکی نئی آنے والی فلم میں ایک گانے میں ایک ساتھ آئیں گے۔ کرن ان دنوں فلم "سٹوڈنٹ آف دی یئر " کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم کے گانے کی شوٹنگ میں کاجول نے بھی حصہ لیا۔ شاہ رخ ان دنوں لندن میں ہیں، اور وہ واپسی پر شوٹنگ میں حصہ لیں گے۔ شاہ رخ اور کاجول دو ہزار دس میں کرن کی فلم "مائی نیم از خان" میں ایک ساتھ اسکرین پر آئے تھے۔

مزید : کلچر