بیکن ہاﺅس سکول جوہرٹاﺅن میں طالبات کا کرکٹ کیمپ
لاہور( افضل افتخار)بچوں کی غیر نصابی سر گرمیوں کو اجاگر کرنے کے لئے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے اس لئے ضروری ہے کہ بچوں کی عمدہ تربیت کے لئے ان کو بہتر تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مواقع بھی فراہم کئے جائیںاسی سلسلے میں بیکن ہاﺅس سکول جوہر ٹاﺅن میں بھی گرمیوں کی چھٹیوں میں طالبات کے لئے کرکٹ کے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ طالبات کرکٹ کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرسکیں اس کیمپ میں شریک کھلاڑیوں نے اس تربیتی کیمپ کو اپنے لئے بہت خوش آئند قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے ماہ نور زاہد نے کہا کہ کرکٹ کے کھیل سے بہت لگاﺅ ہے اور اسی وجہ سے اس کیمپ میںشمولیت اختیار کی ہے مجھے بہت خوشی ہے کہ مجھے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کےلئے ایک پلیٹ فارم ملا ہے ۔ سمر شاہ نے کہا کہ پاکستان میں ویمن کرکٹ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ۔ ایزہ نے کہا کہ یہاں پرہمیں بہت اچھی تربیت دی جارہی ہے اور میری خواہش ہے کہ میں بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کروں ۔ کہکشاں امجد نے کہا میں اس سے بھرپور فائدہ اٹھاﺅنگی ۔ کنول نے کہا یہاں پر بہترین کوچنگ کی جارہی ہے اور ہمیں بہت سیکھنے کو مل رہا ہے شازیہ اور مائرہ نے کہا کہ امید ہے کہ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی اسی طرح جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے کھیل میں ویمن کرکٹرز میں بہت ٹیلنٹ ہے بس ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کو منظر عام پر لیکر آیا جائے۔ سکول کی سپورٹس انچارج عابدہ عاصم نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم اس کیمپ میں لڑکیوں کی زیادہ سے زیادہ تربیت کریں اور اس کے لئے بہت محنت سے ان کی تربیت کررہے ہیں ہمیں یقین ہے کہ مستقبل میں اس کے بہت اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔