بل دو سپلائی لو، گیس حکام کا سٹیل شاپ کو کورا جواب

بل دو سپلائی لو، گیس حکام کا سٹیل شاپ کو کورا جواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹاف رپورٹر) سوئی گیس حکام نے بل کی ادائیگی کے بغیر ریلوے سٹیل شاپ مغلپورہ کی گیس بحال کرنے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک کم از کم 30 فیصد بل ادا نہیں کیا جائے گا اس وقت تک گیس بحال نہیں کی جائے گی۔ جس پر مغلپورہ ورکشاپس ڈویژن کے حکام نے شعبہ فنانس کو اس صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مغلپورہ ورکشاپس ڈویژن نے گیس کی مد میں تین کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔ تاہم مذکورہ رقم کی عدم ادائیگی پر گیس حکام نے کنکشن منقطع کردیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ رانا ابرار احمد نے ریلوے کا ایک وفد بھی گیس کے دفتر بھیجا جنہوں نے گیس حکام سے ملاقات کی ذرائع نے بتایا کہ وفد نے گیس حکام کو درخواست کی کہ وہ ابھی فی الحال ریلوے ورکشاپوں کی خصوصاً اسٹیل شاپ کی گیس بحال کردیں۔ وفاقی حکومت کی طرف سے فنڈز ملتے ہی گیس کی مد میں واجبات ادا کردئیے جائیں گے۔ لیکن گیس حکام نے ریلوے کے وفد کی درخواست قبول کرنے سے معذرت کرلی۔