فرسٹ بس سروس دوسری ٹرانسپورٹ سے سستی ہے: اظہرجاوید

فرسٹ بس سروس دوسری ٹرانسپورٹ سے سستی ہے: اظہرجاوید

لاہور (وقائع نگار) فرسٹ بس سروس کے ترجمان اظہر جاوید نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے عوام کو بہترین اور آسان سفری سہولیات کی فراہمی کے دعوے اور وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ ٹرانسپورٹرز کو 4 بلین روپے کی سبسڈی کے اعلان کے باوجود تاحال ٹرانسپورٹرز پنجاب حکومت کی جانب نظریں جمائے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پرائیویٹ ٹرانسپورٹرز نے اپنی مدد آپ کے تحت سفری سہولیات کی بہتر فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرسٹ بس سروس کا سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ 10 روپے ہے جو دوسری ٹرانسپورٹ سے نہایت سستی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1