پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف اقدامات جاری ہیں: ڈی سی او

پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف اقدامات جاری ہیں: ڈی سی او

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور نور الامین مینگل نے کہا ہے کہ شہر میں پٹرول اور ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف تمام ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور کسی پٹرول پمپ کو مصنوعی قلت ےا اوور چارجنگ کی ہر گز اجازت نہیںدی جائے گی۔پٹرول کے زائد نرخ وصول کرنے والوں اورمصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف خصوصی ٹیمیں کارروائی عمل میں لا رہی ہیں اور 24گھنٹوں کے دوران اوور چارجنگ اور مصنوئی قلت پیدا کرنے کے الزام میں 4پٹرول پمپس کو سیل کر کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو مقررہ رےٹ پر پٹرول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1