خانہ فرہنگ ایران میں امام حسین ؓ کے یوم ولادت کے حوالے سے تقریب

خانہ فرہنگ ایران میں امام حسین ؓ کے یوم ولادت کے حوالے سے تقریب

لاہور(فلم رپورٹر) خانہ فرہنگ ایران میں امام حسینؓ کے یوم ولادت کے سلسلے میں ایک تقریب کے دوران معروف اسلامک ریسرچ سکالر علامہ محمد علی بخاری کو اُن کی خدمات کے صلے میں ایرانی قونصلیٹ آقائے بنی اسدی اور ڈائریکٹر نے خصوصی تحفہ پیش کیا۔اس موقعہ پر”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے محمد علی بخاری نے کہا کہ برادر اسلامی مُلک ایران کے معزز سفارتکاروں کے ہاتھوں کوئی بھی تحفہ میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔میں اس خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پیارے وطن مین دہشت گردی پھیلانے والے مسلمان نہیں ہوسکتے کیونکہ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے۔اس تقریب کے آرگنائزر سید علی رضا کاظمی تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1