انٹرسٹی کرایوں میں 9 فیصد تک کمی کردی،اعظم نیازی

انٹرسٹی کرایوں میں 9 فیصد تک کمی کردی،اعظم نیازی

لاہور (وقائع نگار) آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین اعظم خان نیازی نے کہا کہ ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد ایسوسی ایشن نے انٹرسٹی کرایوں میں 9 فیصد تک کمی کردی ہے جس پر عملدرآمد بھی ہورہا ہے۔ حکومت ناجائز منافع کما کر مہنگائی کو شدید طول بخشتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز محب وطن بزنس مین ہیں جو عوامی مسائل کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ سفری سہولیات میں بہتری کیلئے ہر دم کوشاںرہتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1