پینٹا گو ن نے نیٹو سپلائی بحال رکھنے لیے کا نگرس سے 8.2ارب ڈالر مانگ لئے
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ د فاع نے نیٹوفو رسز کو سپلا ئی پر بر قرار رکھنے کیلئے کا نگرس سے 8.2ارب ڈا لر فراہم کر نے کا مطالبہ کردیا ہے ۔ امریکہ محکمہ د فا ع ( پینٹا گون) کا کہنا ہے کہ پاکستان سے نیٹو سپلائی بند کر نے کے بعد متبا دل ذرائع سے رسد جا ری رکھنا بہت مہنگی پڑی ہے اور اب مزید 8.2ارب ڈا لر درکا ر ہیں ۔امریکی حکام کے مطابق پینٹا گون کی طر ف سے طلب کیے جا نے وا لے فنڈ ز فراہم کر نے ہیں انکار ممکن نہیں البتہ اس میں تھو ڑی بہت کمی کاامکا ن ہے ۔امریکی کا نگرس اپنے فوجیوںکو بچانے اور قومی مقا صد کے حصو ل کیلئے فنڈز فراہم کر نے سے انکا ر نہیں کر تی تاہم اب جبکہ امریکی اہم عہدیدار نیٹو سپلا ئی کے بحا لی کیلئے پاکستان میں موجود ہیںتو ہو سکتا ہے یہ فنڈز فو ری طو ر پر جا ری کر نے کے بجا ئے پاکستان سے ہو نے والے مذاکرات کا انتظار کیا جا ئے جبکہ امریکی حکا م پاکستا ن سے نیٹو سپلائی کی بحالی میں پر امید ہیں اپنے رویے میں بھی کچھ لچک رکھتے ہیں۔