کیرن ہسپتال ادویات کی عدم دستیابی بد ترین لوڈشیڈنگ آپریشن ملتوی لواحقین شدید اجتجاج

کیرن ہسپتال ادویات کی عدم دستیابی بد ترین لوڈشیڈنگ آپریشن ملتوی لواحقین ...

لاہور(سٹاف رپورٹر) ریلوے کیرن ہسپتال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ادویات کی عدم دستیابی کے باعث درجنوں مریضوں کے آپریشن ملتوی ہو گئے، جس کے باعث مریضوںکے لواحقین نے شدید احتجاج کیا اور ریلوے انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور مریضوں کو بروقت علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تفصیلات کے مطابق ریلوے کیرن ہسپتال میں ہرنی کے مریض، پینڈکس، ہیضہ سمیت دیگر آپریشن کئے جاتے ہیں، مگر جن مریضوں کو آپریشن کیلئے جو تاریخ دی جاتی ہے اگر اس دن بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے اور ہسپتال سے بھی غائب ہو تو آپریشن ملتوی کر دیا جاتا ہے ریلوے انتظامیہ جنریٹر کی مدد سے اٰ ٓپریشن کرنا گوارا نہیں کرتی، ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے آپریشن کے منتظر مریضوں کو تاریخ پہ تاریخ دی جا رہی ہے ان کا آپریشن نہیں کیا جا رہا، کبھی ادویات اور آپریشن کے سامان کے نہ ہونے کا بہانہ بنا کر ٹال دیا جاتا ہے تو کبھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا ذرائع نے بتایا کہ ریلوے ملازمین کو علاج و معالجہ کے حصول سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے خاصا دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور متاثر مریضوں کے لواحقین نے تنگ آ کر گزشتہ روز احتجاج کا راستہ اپنایا اور ریلوے کیرن ہسپتال کے باہر احتجاج کیا۔ احتجاج مظاہرین کا کہنا تھا کہ جنرل منیجر ڈویلپمنٹ شفیق اللہ خان مریضوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس لیں اور مریضوں کے جلد از جلد آپریشن کئے جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1