سوئی گیس ملازمین کا بنیادی سروس سڑ کچر بحال کرایا جائیگا ایمپلائز یونین

سوئی گیس ملازمین کا بنیادی سروس سڑ کچر بحال کرایا جائیگا ایمپلائز یونین

لاہور (خبر نگار ) سوئی گیس کمپنی کی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون اور گیس چوری کی روک تھام اور گیس ڈیفالٹرز کے 100فیصد ریکوری کی جائے گی اور کمپنی کے ملازمین کو بنیادی تحفظ اور سروس سٹکچر بحال کروایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار سوئی گیس کمپنی کی ایمپلائز یونین کے مرکزی وصوبائی عہدیداروںنے الیکشن جیتنے کے بعد گزشتہ روز جی ایم سہیل گلزار سے مرکزی عہدیدار زبیر خان کی قیادت میں ملاقات اور ”پاکستان فورم “ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے اس موقع پر سوئی گیس کمپنی کی ایمپلائز یونین کے سال 2012-14 کے الیکشن میں کامیاب ہونے والے مرکزی نائب صدر زبیر خان نے کہا کہ سوئی گیس کمپنی کی انتظامیہ اور جی ایم سہیل گلزار کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا اور سوئی گیس کمپنی کی ترقی کیلئے گیس چوروں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے گا۔ اور اس میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ گیس چوری کی روک تھام اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے روپےہ ہر حال میں ریکور کیے جائیں گے اور ملازمین کو ان کی جاب کا مکمل تحفظ دلوایا جائے گا اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیلئے اور انتظامیہ کے ساتھ ہونے والے ایگری منٹ میں ملازمین کے اجتماعی مفادات کو تحفظ دیا جائے گا موقع پرمرکزی ایڈیشنل نائب صدر میاں فہیم ارشد نے کہا کہ ملازمین کے سروس سٹیکچر کو بحال کروایا جائے گا اور عرصہ دراز سے ملازمین میں پائی جانے والی بے بسی کو دور کیا جائے گا اور ملازمین کے تحفظ کیلئے ہرمقام پر آواز اٹھائی جائے گی اور اس میں کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے چند ماہ تک انتظامیہ کے ساتھ ایگری منٹ ہونے والا ہے اور انتظامیہ کے ساتھ ہونے والے ایگری منٹ میں ملازمین کو مکمل طورپر جاب کا تحفظ فراہم کیا جائے گا اس موقع پر مرکزی کارکن نسیم احمد خان اور دیگر نے کہا کہ ملازمین کیلئے بلڈ کوٹہ میں اضافہ کروایا جائے گا اور ملازمین کو ان کی جاب کے زیادہ سے زیادہ حقوق لیکر دیئے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1