ٹی،20 میچ، خان الیون نے شاہدرہ کلب کو 33 رنز سے شکست دیدی

ٹی،20 میچ، خان الیون نے شاہدرہ کلب کو 33 رنز سے شکست دیدی

لاہور (پ ر) سابقہ ایم پی اے و رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) حاجی قیصر امین بٹ شاہدرہ ایل ڈی اے گراﺅنڈ میں خان الیون کرکٹ کلب اور شاہدرہ کرکٹ کلب کے مابین ٹی ٹونٹی میچ میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ جس میں خان الیون کرکٹ کلب نے مقررہ بیس اوورز میں 135 رنز کا ٹارگٹ شاہدرہ کرکٹ کلب کو دیا۔ جبکہ شاہدرہ کرکٹ کلب کی پوری ٹیم صرف 101 رنز پر آﺅٹ ہو گئی۔ خان الیون کی جانب سے سب سے زیادہ نمایاں کارکردگی محمد وقاص نے 54 رنز بنا کر کی۔ اور مین آف دی میچ بھی محمد وقاص رہے۔ جیتنے والے کھلاڑیوں کو سابقہ ایم پی اے و رہنما مسلم لیگ ن حاجی قیصر امین بٹ نے انعامات تقسیم کئے اور پاکستان سے بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں حاجی قیصر امین بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ کے لئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے اور انشاءاللہ مستقبل میں بھی نوجوانوں کے لئے کام کرتے رہیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1