موسم گرما کی تعطیلات کے باوجود متعدد پرآئیویٹ یونیورسیٹیاں کھل گئیں

موسم گرما کی تعطیلات کے باوجود متعدد پرآئیویٹ یونیورسیٹیاں کھل گئیں

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب میں تعلیمی اداروں کو گرمیوں کی چھٹیاں ہونے کے چند روز بعد ہی کئی پرائیویٹ یونیورسٹیاں دوبارہ کھل گئیں۔ ان نجی یونیورسٹیوں میں سپریئر یونیورسٹی، ایف سی کالج، لاہور یونیورسٹی اور دیگر پرائیویٹ تعلیمی ادارے شامل ہیں۔ ان یونیورسٹیوں میں گزشتہ روز کلاسیں شروع ہو گئی۔ایک نجی یونیورسٹی کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ کئی کلاسوں کے بچوں کے امتحانات ہونے والے ہیں جبکہ کئی کلاسوں کے بچوں کا آخری سیمیسٹر ہونے کی وجہ سے انہیں جلد فارغ کردیا جائیگا جبکہ رمضان المبارک میں بھی چھٹیاں دی جائیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1