ترکی کی اقتصادی ترقی کی رفتار میں کمی ریکارڈ

ترکی کی اقتصادی ترقی کی رفتار میں کمی ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


استنبول (اے پی پی) ترکی کی معیشت نے سال کی پہلی سہ ماہی میں 3.2 فیصد ترقی کی۔ ترک ادارہ شماریات کے مطابق ترکی نے سال کی پہلی سہ ماہی میں 3.2 فیصد کی رفتار سے ترقی کی جو کہ گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کی ترقی کی رفتار کے مقابلے میں 50 فیصد کمی رہی۔ ترکی جس کی آبادی 73 ملین افراد پر مشتمل ہے، کا شمار دنیا کی 17 ویں بڑی معیشت میں ہوتا ہے، نے سال 2011ءمیں معاشی ترقی کی رفتار 8.5 فیصد رہی تھی تاہم اسی سال کی آخری سہ ماہی میں معاشی ترقی کی رفتار میں سست روی کا عمل شروع ہوا جو سال 2012ءکی پہلی سہ ماہی تک پھیل گیا۔ ترک حکومت کے مطابق ان کی سالانہ معاشی ترقی 4 فیصد رہے گی۔

مزید :

کامرس -