پورٹ قاسم

پورٹ قاسم

کراچی(اے پی پی) پورٹ قاسم پر 34 ہزار 619 ٹن سامان کی نقل و حرکت ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو پورٹ قاسم اتھارٹی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورٹ قاسم پر 34 ہزار 619 ٹن کارگو ہینڈل کیا گیا جس میں 24 ہزار 119 ٹن درآمدات اور 10 ہزار 500 ٹن برآمدات شامل ہیں۔ درآمدات میں 4 ہزار 500 ٹن خوردنی تیل، 485 ٹن جنرل کارگو، 4 ہزار 870 ٹن کیمیکلز، 11 ہزار 828 ٹن فرنس آئل اور 2 ہزار 436 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو جبکہ برآمدات میں 10 ہزار 500 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو شامل ہے۔ پورٹ قاسم پر بحری جہازوں کی آمدورفت مستعد رہی۔ پورٹ پر کنٹینرز، کیمیکلز، فرنس آئل اور خوردنی تیل سے لدھے ہوئے 5 بحری جہازوں کو قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل، ملٹی پرپز ٹرمینل، اینگرو ووپاک ٹرمینل، فوکٹو ٹرمینل اور لیکیوڈ کارگو ٹرمینل پر لنگرانداز کیا گیا۔

مزید : کامرس