سرینگر،مظفر آباد دوطرفہ تجارت آج سے بحال ہوگی

سرینگر،مظفر آباد دوطرفہ تجارت آج سے بحال ہوگی

چناری (آن لائن)بس سروس کے بعد آج منگل سے چار روزہ تجارت بھی شروع ہوگی ۔تین ہفتے قبل پونچھ سیکٹر میں ہونے والی فائرنگ کے باعث معطل تیتری نوٹ چکندا باغ تجارت آج منگل سے دوبارہ شروع ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق پیر کےر وز سینگر مظفر آباد بس سروس کے ذریعے آزاد کشمیر سے 27 مسافر مقبوضہ کشمیر وادی گئے جبکہ مقبوضہ وادی سے 28 مسافر آزاد کشمیر آئے ۔ٹی ،ایف او چکوٹھی کراسنگ پوائنٹ مبارک عباسی نے صحافیوں کو بتایا کہ پیر کے روز امن برج پر دونوں اطراف کے حکام کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں آر پار سفر کے خواہش مند مسافروں کی لسٹوں کا تبادلہ کیا گیا ۔تاجر ملک اشتیاق نے بتایا کہ تین ہفتوں سے معطل تیتری نوٹ تجارت آج سے دوبارہ شروع ہوگی ۔

مزید : کامرس