برطانوی بینک برکلے کے چیئرمین نے استعفیٰ دیدیا

برطانوی بینک برکلے کے چیئرمین نے استعفیٰ دیدیا

لندن (اے پی پی) برطانوی بینک برکلے کے چیئرمین مارکس ایجیس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ برطانوی بینکنگ اتھارٹی نے گز شتہ ہفتے برکلے کے چیئرمین پر انٹربینک لینڈینگ ریٹس میں کمی بیشی کرنے پر جرمانہ کیا تھا جس پر بینک کی شناخت کو نقصان پہنچا۔ پیر کو برکلے کے چیئرمین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں بحیثیت چیئرمین بینک کی کارکردگی اور تشخص کا ذمہ دار تھا اور میں یہ ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے الگ ہو رہا ہوں۔

مزید : کامرس