صرافہ بازار

صرافہ بازار

کراچی(اے پی پی) مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مندی کا رجحان رہا۔ پیر کو سونا تیزابی فی 10 گرام اور فی تولہ کی قیمتوں میں بالترتیب 257 روپے اور 300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ صرافہ مارکیٹوں میں سونا تیزابی فی 10 گرام کی قیمت گذشتہ کاروباری روز کے بھاﺅ 49 ہزار 28 روپے سے کم ہو کر 48 ہزار 771 روپے اور فی تولہ کی قیمت 57 ہزار 200 روپے سے کم ہو کر 56 ہزار 900 روپے ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7 ڈالر کی مندی سے ایک ہزار 591 ڈالر فی اونس پر بند ہوئی۔ مقامی مارکیٹوں میں 22 قیراط سونے کی قیمت فی 10 گرام بھی 44 ہزار 707 روپے ہوگئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی فی 10 گرام کی قیمت گذشتہ کاروباری روز کے بھاﺅ 818.57 روپے اور فی تولہ کی قیمت 955 روپے پر برقرار رہی۔

مزید : کامرس