آسٹریلوی کمپنی سرمایہ کاری کیلئے 20 فیصد حصص فروخت کرےگی

آسٹریلوی کمپنی سرمایہ کاری کیلئے 20 فیصد حصص فروخت کرےگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جکارتہ(اے پی پی) آسٹریلیا کی سماٹرا کا پراینڈ گولڈ کمپنی انڈونیشیا میں معدنیات کی صنعت میں سرمایہ کاری کیلئے اپنے 20 فیصد حصص فروخت کرے گی۔ انڈونیشیا کے قانون کے تحت انڈونیشی معدنی صنعت میں سرمایہ کاری کرنے والی غیر ملکی کمپنیاں اپنے 20 فیصد حصص انڈونیشیا میں فروخت کرنے کی پابند ہوتی ہیں جس کے تحت کاپراینڈ گولڈ ایک قلیل مدتی شراکت داری کے معاہدے کیلئے اپنے 20 فیصد حصص فروخت کرے گی۔ انڈونیشیا سونے کی پیداوار دینے والا دنیا کا ساتواں بڑا ملک ہے وہاں 10 فیصد تک بھی گولڈ پروڈکشن کرنے والے ادارے کو 49 فیصد سے زیادہ کانوں کی حصہ داری یا حصص داری نہیں دی جاتی۔ کاپراینڈ گولڈ انڈونیشیا میں پانچ سالہ مدت کیلئے کان کنی کرے گا اور آئندہ سال کی دوسری ششماہی سے 40 ہزار اونس سونا سالانہ کی پیداوار دے گا جس کو بعد میں 80 ہزار اونس تک لایا جائے گا۔

مزید :

کامرس -