افغانستان کی معیشت 4.9 فیصد کی شرح سے ترقی کرےگی: عالمی بینک

افغانستان کی معیشت 4.9 فیصد کی شرح سے ترقی کرےگی: عالمی بینک

کابل(اے پی پی) افغانستان کی معیشت 2012ءسے 2025ءکے دوران 4 .9فیصد سالانہ کی شرح سے ترقی کرے گی۔ عالمی بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان کی معیشت سالانہ 4 .9فیصد ترقی کر سکے گی اور یہ عمل 2025ءتک جاری رہے گا اور افغانستان میں اس وقت فی کس آمدنی 528ڈالر سالانہ کو دوگنا ہونے میں ایک سے دو دہائیاں درکار ہوں گی۔ ورلڈ بینک کے مطابق اگر افغانستان میں زراعت اور معدنی وسائل کے شعبے کو صیح بنیادوں پر ترقی دی جائے تو سالانہ معاشی ترقی کی رفتار 6فیصد سے 6.7فیصد تک بڑھائی جاسکتی ہے۔   

مزید : کامرس