انڈونیشیاءمیں افراط زر کی شرح میں اضافہ

انڈونیشیاءمیں افراط زر کی شرح میں اضافہ

جکارتہ(اے پی پی) انڈونیشیاءمیں افراط زر کی شرح میں گذشتہ ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سنٹرل سٹیٹسٹک بیورو کے مطابق جون میں افراط زر کی شرح4.53فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جس سے بنیادی خوراک کی قیمتوں بشمول سرخ مرچ اضافہ ہوا ہے۔ کنزیومر پرائس انڈکس (پی ایم آئی) یا افراط زر کی شرح مئی میں 4.45فیصد تھی۔ ادارہ کے مطابق افراط زر کی شرح میں یہ اضافہ بارش کے موسم کی وجہ سے خوراک کی پیداوار متاثر ہونے کی وجہ سے ہوا ہے ۔ اس ماہ میں لہسن ، مرغی کا گوشت ، مچھلی اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ جون میں سی بی آئی انڈکس بھی بڑھ کر 0.62فیصد پر رہا جبکہ مرکزی افراط زر مہنگائی کی وجہ سے 4.15فیصد پر رہی جو کہ مئی میں 4.14فیصد پر تھی ۔ یاد رہے کہ بینک آف انڈونیشیاءنے فروری سے شرح سود 5.75فیصد کو تبدیل نہیں کیا ہے ۔

مزید : کامرس