جنوبی کوریا کے جم یونگ کم نے عالمی بینک کے نئے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں

جنوبی کوریا کے جم یونگ کم نے عالمی بینک کے نئے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں ...

واشنگٹن(اے پی پی) جنوبی کوریا کے جم یونگ کم نے عالمی بینک کے نئے صدر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ عالمی بینک کے رابرٹ زوئیلک سبکدوش ہوگئے ہیں ان کی جگہ جنوبی کو ریا کے جم یونگ کم جن کو ٹی بی اور ایڈز کے خلاف پبلک ہیلتھ پالیسیاں بنانے کا طویل تجربہ ہے اور وہ ڈارٹ ماوتھ کالج نیوہمشائر کے صدر بھی ہیں نے عالمی بینک کے سربراہ کے طور پر دفتری ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ جم یونگ کم پیٹرسن انسی ٹیوٹ فار انٹر نیشنل اکنامکس کے وزیٹنگ فیلو بھی ہیں۔ ان ورلڈ بینک کی صدارت کیلئے اعلان اپریل میں کیا گیا تھا۔

مزید : کامرس