مانگامنڈی لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں تاجرو ں کا حتجاج گرڈ سٹیشن کا گھراﺅ

مانگامنڈی لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں تاجرو ں کا حتجاج گرڈ سٹیشن کا گھراﺅ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) مانگا منڈی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف زبردست احتجاج 2 گھنٹے ٹریفک بند تفصیلات کے مطابق بجلی کی بندش سے ستائے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ چوک مانگا منڈی میں جمع ہو گئے تاجر برادری کی تنظیموں کے عہدیداروں اور سابقہ جنرل کونسلر امن کمیٹی کے چیئرمین رانا احمد سعید، سید مختار شاہ، کریانہ صدر رشید احمد، حافظ حنیف، روف شیخ صدر موبائل، نثار احمد چشتی، کلاتھ صدر مہر محمد لطیف ڈاکٹر یونین کے صدر ڈاکٹر محمد اسلم، حاجی محمد افضل صدر آئرن سٹور، شکیل احمد کریانہ کی اپیل پر تمام شہر کی تمام کاروباری مارکیٹیں بند کرکے گرڈ اسٹیشن کا گھیراﺅ کرکے توڑ پھوڑ کیا اور موقع پر گرڈ اسٹیشن انچارج عمران کی سیٹ پر موجود ریڈنگ کلرک نجم شاہ کی مشتعل نوجوانوں نے خوب پٹائی کرکے کمرہ میں بند کردیا اور ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ وصول کرنے والی فیکٹریوں کی سپلائی بند کردی مانگا منڈی اور مانگا گاﺅں کی بجلی چالو کردی ٹائر جلا کر ملتان روڈ 2 گھنٹہ ٹریفک بلاک رکھی تھانہ مانگا منڈی کی پولیس نوجوانوں کے ہاتھوں میں لاٹھیاں دیکھ کر خاموش ہو کر کھڑی رہی واپڈا سب ڈویژن کا ایس ڈی او نثار احمد چودھری اور اہلکار جلوس کو دیکھ کر بھاگ گئے دس بجے سے لیکر 1 بجے تک مظاہرہ جاری رہا آخر کار گرڈ اسیشن انچارج ریجنل انجینئرنگ مسعود اختر نے موقع پر پہنچ کر عوام کے سامنے آئندہ لوڈشیڈنگ کم کرنے کا اعلان کیا اور بااختیار ذمہ سے عوام کو آئندہ لوڈشیڈنگ کرنے کا شیڈول لکھ کر دستخط کر دیئے ٹریفک بلاک ہونے کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور اوکاڑہ سے لیکرآنے والی ایمبولینس کو بھی راستہ نہ مل سکا بچے پانی نہ ملنے کی وجہ سے ترپٹتے رہے۔