بچوں کی لڑائی رشتہ دارو نے 4 بھائیوں کو جیل بھجوا دیا

بچوں کی لڑائی رشتہ دارو نے 4 بھائیوں کو جیل بھجوا دیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) محلے میں بچوں کی لڑائی پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا سگی خالہ کے بیٹوں نے چاروں بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرواتے ہوئے گرفتار کروادیا۔ ضلع کچہری میں ہتھکڑیوں میں جکڑے ہوئے آنے والے چاروں بھائیوں حبیب رحمان خان، رحیم خان، رشید خان اور گل خان نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ چھوٹے بچوں کی وجہ سے ان کا اپنی سگی خالہ کے بیٹوں کے ساتھ جھگڑا ہوا اور انہوں نے الٹا ہم پر تشدد کیا اور بعدازاں مقدمہ بھی درج کروا دیا 4 روز سے تھانہ بادامی باغ میں بند ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ اب خاندان کے بڑے ہماری صلح کروانے کی کوششیں کررہے ہیں مگر 4 روز سے تھانے میں بند رہنے کی وجہ مختلف بیماریوں نے گھیر لیا ہے گرمی اور حبس کی وجہ سے سانس لینا دشوار ہو چکا تھا تھانے میں گزارے جانے والے دن قیامت سے کم نہیں ہیں آج ضمانت ہونے کی امید ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1