تھانہ گلبرگ میں 6 ماہ کے دوران وارداتوں میں اضافہ

تھانہ گلبرگ میں 6 ماہ کے دوران وارداتوں میں اضافہ

لاہور (خبرنگار) تھانہ گلبرگ میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں زیادہ، پولیس نے ڈکیتی ، راہزنی، قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر جرائم کے 910 مقدمات درج کئے ہیں جبکہ تھانے کی حدود میں 625 سے زائد خطرناک اشتہاری ملزمان عرصہ دراز سے مفرور اور پولیس گزشتہ 6 ماہ کے دوران صرف 118 ملزمان کو گرفتار کرسکی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او حافظ عبدالماجد نے بتایا کہ تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل تعینات ہوا ہوں۔ ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات میں ملوث ڈاکوﺅں کے 2 خطرناک گروہوں کو گرفتار جبکہ دو ٹاپ ٹین ملزمان سمیت درجنوں اشتہاری ملزمان کو گرفتارکیا ہے۔ علاقے میں جرائم کی شرح میں کمی کے لئے پولیس گشت بڑھا دیا ہے جبکہ ڈیوٹی افسر لیاقت علی نے بتایا کہ تھانے کی حدود میں پڑھے لکھے لوگ رہائش پذیر ہیں، لڑائی جھگڑے کے واقعات کم جبکہ راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں خطرناک حد کت اضافہ ہوگیا ہے۔ جس کے لئے محافظ پولیس کے اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے اور گشت سے وارداتوں میں کمی آرہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1