خط نہ لکھا تو راجہ پرویز کو بھی گھر جانا پڑے گا، جعفر اقبال

خط نہ لکھا تو راجہ پرویز کو بھی گھر جانا پڑے گا، جعفر اقبال

لاہور (پ ر) قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر اور پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے سینئر نائب صدر چودھری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ نومنتخب وزیراعظم بھی اپنے پیشروں کی طرح لیٹر لکھنے کے معاملے میں پس و پیش سے کام لے رہے ہیں اگر انہوں نے عدالتی حکم کی پاسداری نہ کی تو انہیں بھی پرائم منسٹر سے کرائم منسٹر بننے میں زیادہ وقت نہیں لگے گی۔ اپنے ایک بیان میں چودھری جعفر اقبال نے مزید کہا کہ فرد واحد اور اس کے حامی این آر او زدگان کو احتساب سے بچانے کی کوشش کے نتیجہ میں جمہوریت کی گاڑی ٹریک سے اتر سکتی ہے۔ امید ہے یوسف رضا گیلانی کا انجام دیکھتے ہوئے راجہ پرویز اشرف توہین عدالت کی جسارت نہیں کریں گے۔

مزید : ایڈیشن 1