اقراءکلب کی پریس کلب میں پندرہ روزہ نشست

اقراءکلب کی پریس کلب میں پندرہ روزہ نشست

لاہور (پ ر) اقراءکلب کی پندرہ روزہ نشست سینئر صحافی اسرار بخاری کی زیر صدارت لاہور پریس کلب میں منعقد ہوئی جس میں تفسیر عثمانی، تفسیر مظہری، بیان القرآن اور تفسیر ابن کثیر کی روشنی میں سورہ بقرہ کی آیت 222 پر گفتگو ہوئی۔ شرکاءنے اس سلسلے کو سراہتے ہوئے تجویز دی کہ منتخب آیات کی بجائے اسی طرز پر قرآن کریم کی تمام آیات کو ترتیب سے سمجھنے کی کوشش کی جائے کیونکہ قرآن فہمی کا یہ جدید انداز موثر ثابت ہو گا۔ نشست کے اختتام پر باہمی مشاورت سے طے پایا کہ اگلی نشست 13 جولائی شام پانچ بجے منعقد ہو گی جس میں سورة فاتحہ پر گفتگو کی جائے گی۔ نشست میں شرکت کرنے والوں میں حامد ریاض ڈوگر، ادریس بٹ، قیصر چوہان، فرخ ریاض بٹ، سید کوثر شمسی، فیصل سلہریا اور عبدالمجید ساجد شامل تھے۔

مزید : ایڈیشن 1