پی آئی اے میں بھرتی ہونیوالی ائیر ہوسٹسز کی پاسنگ آﺅٹ تقریب

پی آئی اے میں بھرتی ہونیوالی ائیر ہوسٹسز کی پاسنگ آﺅٹ تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر) پی آئی اے میں نئی بھرتی ہونے والی ایئر ہوسٹسز کی پاسنگ آﺅٹ تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں 40 ہوسٹسز کو 11 ہفتے کی ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد ان میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔ مہمان خصوصی چیئر مین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ایئر چیف مارشل (ر) راﺅ قمر سلیمان نے اس موقع پر ایئر ہوسٹسز کو کامیابی سے ٹریننگ مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی بنیادی ذمہ داری پی آئی اے کے مسافروں کو مسکراہٹ کے ساتھ خدمات فراہم کرنا ہے جس سے ان کا پی آئی اے کے ساتھ سفر خوشگوار ہو گا اور پی آئی اے کے سروس کے معیار میں نمایاں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ایئر ہوسٹسز کی مسکراہٹ ایئر لائن کوبلندیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اچھی سروس اور مطمئن مسافر خود بخود پی آئی اے سے سفر کو ترجیح دیں گے جس سے ریو نیو میں اضافہ ہوگا اور ادارے کی مالی حالت بہتر ہو گی۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پی آئی اے کی سفیر ہیں اور آپ کی پرفارمنس سے پی آئی اے کاوقارردنیا میں بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔اس موقع پر ڈائریکٹر کسٹمرز سروسز شاہ نواز رحمان، ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن غزالہ راشد ، ڈائریکٹر فلائٹ آپریشنز کیپٹن انور عادل اور ایئر لائن کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -