وارداتوں کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں، سعید الٰہی

وارداتوں کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں، سعید الٰہی

لاہور ( وقائع نگار )گلبرگ بورڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر سعید لٰہی منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے ایم ایم عالم روڈ کے ترقیاتی کاموں کاآغاز ،میٹرو بس سروس کے اجراءاور لاہور میں شاندار ترقیاتی کاموں کا آغاز چھوٹے بجلی گھر بنانے اور نندی پور منصوبے اور سولر انرجی کے ذریعے بجلی حاصل کر نے کے لیے کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ لاہور میں ڈکیتیوں کے خاتمے اور امن وامان کی بہتری کے لیے اعملی اقدامات کیے جائیں۔ اُنھوں نے کہا کی تین ماہ کے اند اندرتاجروںمسائل حل کیے جائیں گے اور رمضان کے موقع پر رمضان پیکج دیا جائے گا۔اُنھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تاجروں کے شانہ بشانہ احتجاج میں شامل رہے گے اور ظلم وزیادتیوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیںگے ۔اس موقع پر ایس پی ماڈل ٹاﺅن ملک اویس ،اے ایس پی طارق عزیز ،وقارحسین ،اظہر شاہ ،خالد جاوید ، حاجی فقیر محمد ،حاجی شیخ سلیم ،خواجہ جمیل ،اصغر بنگش ،منیب شیخ نے بھی خطاب کیا ۔

مزید : ایڈیشن 1