پرویز الٰہی ڈاکٹروں کی ہڑتال پر سیاست چمکانے کی بجائے مریضوں کا خیال رکھے، ثناءاللہ

پرویز الٰہی ڈاکٹروں کی ہڑتال پر سیاست چمکانے کی بجائے مریضوں کا خیال رکھے، ...

لاہور(پ ر) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کا اور حکومت لوٹ مار سے عبارت ہے، سابق دور میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر قومی و سائل کو بے دردی سے لوٹا گیا اور اقرباءپروری کو فروغ دیا گیا، پرویز الٰہی کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کے دور میں ٹھوکر نیاز بیگ ، لاہور قصور، لاہور روڈ اور دیگر ترقیاتی منصوبے کرپشن کے قبرستان بن چکے تھے اور ٹھیکیدار اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک فرار ہو گئے، رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ق لیگ کی قیادت این ائٓی سی ایل اور پنجاب بینک میں اربوں روپے کی کرپشن کے مقدمات سے بچنے کے لئے زرداری ٹولے میں شامل ہوئے ہیں، صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ پرویز الٰہی کو چاہیے تھا کہ وہ ہڑتالی ڈاکٹروں کی مذمت کرتے ہیں لیکن وہ شہباز دشمنی میں اتنے آگے نکل چکے ہیں کہ مریضوں سے ہمدردی کرنے کی بجائے ہڑتالی ڈاکٹروں کی حمایت کر رہے ہیں، دریں اثناءرانا ثناءاللہ نے عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لوٹوں کی سونامی کا قائد مریضوں کے حق میں ایک لفظ بھی نہیں بولا۔

مزید : صفحہ اول