ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس اعجازالحسن ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال کے خلاف دائر درخواست کی سماعت آج کرینگے۔اس درخواست میں ہڑتالی ڈاکٹروں کے لائسنس منسوخ کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔محمداظہرصدیق ایڈووکیٹ نے درخواست دائرکرتے ہوئے موقف اختیارکیاہے کہ ینگ ڈاکٹرزنے اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ کئی روزسے ہڑتال کررکھی ہے جس سے مریض بری طرح متاثرہورہے ہیں جبکہ ہڑتال کے باعث سنجیدہ امراض میں مبتلا مریضوں کی زندگیوں کوخطرات لاحق ہیں۔درخواست میں یہ استدعابھی کی گئی ہے کہ ینگ ڈاکٹرایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے جن ممالک سے ڈگریاں حاصل کی ہیں کیادیگرممالک ایسی ڈگریاں رکھنے والے ڈاکٹروں کوپریکٹس کی اجازت دیتے ہیں یانہیں۔درخواست میں کہاگیاہے کہ ڈاکٹروں نے ہڑتال کرنے کا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے جو بنیادی حقوق اور آئین کی خلاف ورزی ہے لہذا عدالت حکم دے کہ ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور پی ایم ڈی سی کوہدایت کی جائے کہ وہ ہڑتالی ڈاکٹروںکے لائسنس منسوخ کرے ۔

مزید :

صفحہ اول -