ایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ کیس کا مرکزی ملزم توقیر خان کو ملتان سے گرفتار ، راولپنڈی منتقل

ایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ کیس کا مرکزی ملزم توقیر خان کو ملتان سے گرفتار ، ...

راولپنڈی، کراچی(ثناءنیوز ) ایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ کیس کے مرکزی ملزم توقیر خان کو ملتان سے گرفتار کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اے این ایف نے توقیر خان کو گرفتار کر کے راولپنڈی منتقل کر دیا ہے ۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر ٹیکسٹائئل انڈسٹری مخدوم شہاب الدین پہلے ہی پشاور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت منظور کروا چکے ہیں جبکہ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی نے بھی پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہو کر حفاظتی ضمانت کروا لی سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ علی موسیٰ گیلانی 15 روز کے اندر راولپنڈی کی عدالت میں پیش ہوں اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں علی موسیٰ گیلانی کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے جا رہے ہیں جبکہ ان کے والد کے خلاف بھی سازشیں کی جا رہی ہیں دوسری جانب اے این ایف ذرائع کے مطابق توقیر خان کیس کا مرکزی ملزم ہے کیونکہ یہی و ہ شخص ہے جو کوٹہ الاٹمنٹ کے لیے فون کرتا رہا۔

مزید : صفحہ اول