چیئر مین این آئی سی ایل تقرری کیس ،، وزارت تجارت نے مخدوم امین فہیم کیخلاف تحقیقات شروع کر دیں

چیئر مین این آئی سی ایل تقرری کیس ،، وزارت تجارت نے مخدوم امین فہیم کیخلاف ...

اسلام آباد(آن لائن) وزارت تجارت نے اپنے ہی وزیر مخدوم امین فہیم کے ایاز خان نیازی کے بطور چیئرمین نیشنل انشورنس کمپنی ( این آئی سی ایل ) تقرری میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کیخلاف تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین این آئی سی ایل کی تقرری ضابطہ کی خلاف ورزی کرکے عمل میں لائی گئی ۔22 جون کو سپریم کورٹ نے سیکرٹری تجارت اور ایف آئی اے کو مخدوم امین فہیم کیخلاف ایاز خان نیازی کی بطور چیئرمین این آئی سی ایل تقرری اور 40.5 ملین روپے کی خطیر رقم اپنے اکاﺅنٹ میں منتقل کرنے کیخلاف قانون کے مطابق تحقیقات کرنے کی ہدایات جاری کردی تھیں ۔ نئے تبدیل ہوکر آنے والے سیکرٹری تجارت ظفر محمود نے ایف آئی اے کو چیئرمین این آئی سی ایل کی تقرری کا علیحدہ کیس درج کرنے کی تحریری درخواست کی ہے ایف آئی اے کے اعلیٰ عہدیدار فیاض احمد لغاری نے سیکرٹری تجارت کو تحریری جواب میں لکھا ہے کہ ایف آئی اے اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرواچکے ہیں جبکہ وزارت تجارت نے اپنی رپورٹ جمع نہیں کرائی ہے۔

مزید : صفحہ اول