کشمیر اور پنجاب کے پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان

کشمیر اور پنجاب کے پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (وقائع نگار) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترحصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ جبکہ کشمیر اور پنجاب کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ملک بھرمیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نورپور تھل کے مقام پر 47.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم نیزا میں 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ لاہور میں زیادہ سے زیادہ 44.3 اور کم سے کم 30.7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ جبکہ ہوا میں زیادہ سے زیادہ نمی کا تناسب 62 فیصد اور کم سے کم 41 فیصلہ رہا۔ محکمہ موسمیات ک مطابق آئندہ تین روز تک ملک میں مون سون کی بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہوجائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -