وزیراعلیٰ کا رنگ روڈ کیلئے نئی فورس بھرتی کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ کا رنگ روڈ کیلئے نئی فورس بھرتی کرنے کا حکم

لاہور (زاہد علی خان) وزیراعلیٰ پنجاب نے نئی تعمیر ہونے والی رنگ روڈ کے لئے نئی فورس بھرتی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس سڑک پر لگ بھگ 500 کے لگ بھگ پولیس اہلکار تعینات ہوں گے اور یہ فورس براہ راست ایک ایس پی کے ماتحت کام کرے گی۔ ایس پی اقبال کا گزشتہ دنوں تقرر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رنگ روڈ کو دیگر سڑکوں پر فوقیت دی جا رہی ہے اور یہاں پولیس اہلکار بھی تعینات کر دئیے گئے ہیں اور چیف ٹریفک آفیسر لاہور ڈاکٹر عثمان انور سے کہنا ہے کہ وہ ابتدائی طور پر 240 ٹریفک وارڈنز بھی مانگ لئے ہیں جن کو ابتدائی طور پر رنگ روڈ پر تعینات کیا جا رہا ہے۔ تاہم اس حوالے سے مزید فورس بھرتی ہو گی۔ نئی فورس کے لئے علیحدہ سروس سٹرکچر اور تنخواہوں کا پیکیج بھی ہو گا۔ اس میں 20 خواتین بھی ہوں گی۔

مزید : صفحہ آخر