سوئی گیس کمپنی میں 6ریجنو ں کے جی ایم ار متعد د افسران تبدیل ،4چیف انجینئرز کی ترقی
لاہور (خبر نگار) ایم ڈی سوئی گیس کمپنی محمد عارف حمید نے گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور ایبٹ آباد سمیت 6 ریجنوںکے جی ایم عہدہ کے افسران سمیت متعدد افسران کو تبدیل، جبکہ چار چیف انجینئرز عہدہ کے افسران کو ترقی دے کر جی ایم تعینات کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنرل منیجر (ایل ایس) عمیر خان کو تبدیل کرکے پی ایس او ٹو ایم ڈی سوئی گیس کمپنی تعینات کردیا ہے۔ جی ایم گوجرانوالہ چودھری اعجاز احمد کوتبدیل کرکے جی ایم (کوالٹی)، جی ایم سیلز ریحان نواز کو تبدیل کرکے جی ایم (ایل ایس)، جی ایم (کوالٹی)، محمد پرویز کو جی ایم گوجرانوالہ تعینات کردیا ہے جبکہ جی ایم (سی پی اینڈ ڈی) ایس زاہد حسین کو جی ایم بلنگ تعینات کردیا ہے جبکہ جی ایم (سٹور) محمد اشرف کو جی ایم سیلز تعینات کردیا ہے۔ اسی طرح چیف انجینئرز عہدہ کے افسر اعجاز الرحمن کوجی ایم سرگودھا تعینات کردیا گیا ہے۔ چیف انجینئر محمدحنیف کو جی ایم شیخوپورہ تعینات کردیا ہے۔اسی طرح جی ایم شیخوپورہ عبدالسلام کو چیف انجینئر گوجرانوالہ تعینات کردیاہے۔ جبکہ چیف انجینئر محمد ظہور کو جی ایم ایبٹ آباد تعینات کردیا ہے۔ چیف انجینئر محمد رﺅف اعوان کو جی ایم سٹورز تعینات کردیا گیا ہے اور جی ایم ایبٹ آباد محمد نصیر فیروز کوتبدیل کرکے چیف انجینئر ڈسٹری بیوشن تعینات کردیا گیا ہے اور محمد قیصر مسعود کو چیف انجینئر لاہور ریجن تعینات کردیا ہے جبکہ چیف انجینئر اکرام اللہ خان کو تبدیل کرکے ہیڈ آفس میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف انجینئر شاہد مسعود اور چیف انجینئر اعجاز احمد کو چیف انجینئر میٹرنگ تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی چیف انجینئر احمد جنید رضا کو بطور چیف انجینئر ہیڈ آفس (سروسز) تعینات کردیا ہے۔ جبکہ ڈپٹی چیف انجینئر محمد وقار اشرف کو ترقی دے کر چیف انجینئر (سول) چیف انجینئر علاﺅالدین کو ڈپٹی چیف انجینئر (سیلز)، اظہر حسین کھوکھر کو ڈپٹی چیف انجینئر لاہور ریجن اور احسان اللہ بھٹی کو ڈپٹی چیف انجینئر ملتان تعینات کردیا ہے جبکہ توصیف الاسلام کو ڈپٹی چیف انجینئر میٹرنگ اور سابق ایم ڈی کے بیٹے سلامت رشید لون کو لاہور ریجن سے ہیڈ آفس میں رپورٹ کرنے کا حکم دےدیا ہے۔