لاہور میں وارداتیں: ہربنس پورہ کے جنرل سٹور میں 5 لاکھ کی ڈکیتی ،مزاحمت پر مالک زخمی

لاہور میں وارداتیں: ہربنس پورہ کے جنرل سٹور میں 5 لاکھ کی ڈکیتی ،مزاحمت پر ...

لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی ، قیمتی سامان ، موبائل فون، گاڑیوں، موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ مزاحمت پر ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں ڈاکوﺅں نے منیر کے جنرل سٹور میں گھس کر5لاکھ روپے اور موبائل فون چھین کر مزاحمت پر اسے گولی مار کر زخمی کر کے فرار ہو گئے ، مناواں میں ڈاکوﺅں نے تاجر عاصم منیر کے گھر میں گھس کر کمسن بچوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اور گھر سے18لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا ، ٹاﺅن شپ میں ڈاکوﺅں نے آصف اقبال کی کار سوار فیملی سے8لاکھ روپے مالیت ، ڈیفنس اے میں ڈاکوﺅں نے عبداللہ کے گھر میں گھس کر قیمتی کار ،5تولے طلائی زیورات اور 50ہزار روپے کی نقدی ، مصری شاہ میں چوروں نے سعید کے گھر کے تالے توڑ کر7لاکھ روپے مالیت کی چوری ، شاہدرہ میں ڈاکوﺅں نے عمران کے گھر میں گھس کر6لاکھ روپے مالیت ، کاہنہ میں ڈاکوﺅں نے ساجد سے ٹریکٹر ٹرالی اور نقدی چھین لی، ٹاﺅن شپ میں ڈاکوﺅں نے عمیر کے گھر میں گھس کر5لاکھ روپے ما لیت ، ہنجروال میں چوروں نے آصف کے گھر کے تالے توڑ کر 3لاکھ روپے مالیت کی چوری ، فیکٹری ایریا میں چوروں نے سرفراز کے پینٹ کے گودام سے 3لاکھ روپے کی چوری ، گلشن راوی میں ڈاکوﺅں نے جبار کی سونے کی چین ،30ہزار روپے اور موبائل فون، جوہر ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے ڈاکٹر شرمیلا کا بیگ جس میں60ہزار روپے او ر موبائل فون تھا ، سبزہ زار میں ڈاکوﺅں نے سلیم سے 50ہزار روپے اور دو موبائل فون ، لٹن روڈ میں ڈاکوﺅں نے امجد سے 30ہزار روپے اور موبائل فون ، گلبرگ میں ڈاکوﺅں نے اعجاز سے15ہزار روپے اور دو موبائل فون ، گلشن راوی میں ڈاکوﺅں نے طیب سے 10ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا ، کوٹ لکھپت میں معظم ، گارڈن ٹاﺅن میں کامران اقبال ٹاﺅن میں رانا عمیر کی گاڑیاں جبکہ شاہدرہ میں طاہر ، ہربنس پورہ میں کاشف ، باٹا پور ناصر فاروق، ملت پارک میں شاکر ، کوٹ لکھپت میں انجم عباس ، نیو انارکلی میں خرم شہزاد، گلبرگ میں علی ، پرانی انارکلی میں عرفان اور امین، مستی گیٹ میں خالد ، اقبال ٹاﺅن میں عباس، سول لائن میں شفاقت ، گلبرگ میں عبدالرزاق، گلبرگ میں ابوبکر ، ڈیفنس اے میں غلام فرید، نصیر آباد میں عدیل ، گلبرگ میں اعظم کی موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید : صفحہ آخر