ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث بحریہ ٹاﺅن کے ہسپتال میں مریضوں کارش

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث بحریہ ٹاﺅن کے ہسپتال میں مریضوں کارش

لاہور (پ ر) بحریہ ٹاﺅن نے پنجاب ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی بدولت پریشان حال غریب و نادار مریضوں کے لئے اپنے راولپنڈی اور لاہور کے ہسپتالوں میں مفت علاج معالجہ اور ادویات کا بندوست کیا ہے اور مریضوں کے لیے سفاری لاز راولپنڈی، فیز 8 راولپنڈی، OPD کمپلیکس رالوپنڈی اور بحریہ ٹاﺅن لاہور میں خصوصی اقدامات کیے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی میڈیکل ایمرجنسی اور صورتحال کے لیے وافر مقدار میں ادویات اور ڈاکٹرز موجود ہوں۔ بحریہ ٹاﺅن کے تمام ہسپتالوں میں غریب اور نادار مریضوں کیلئے عالمی تعلیم یافتہ ماہرین کے زیر نگرانی علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور 24 گھنٹے مریضوں کا بے پناہ رش دیکھنے میں آرہا ہے۔ پنجاب کے ڈاکٹرز کی ہڑتال کے ہاتھوں مجبور اور پریشان مریضوں نے بحریہ ٹاﺅن کی انتظامیہ اور ڈاکٹروں کا خصوصی شکریہ ادا کیا اوردعائیں دیتے ہوئے کہا کہ انتہا کی گرمی میں ایسی ہڑتالوں کے مقابلے پر بحریہ ٹاﺅن کا انسانیت دوست اقدام قابل ستائش و قابل پیروی ہے۔

مزید : صفحہ آخر