فیصل آباد میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ ، پولیس اہلکار جاں بحق، خاتون سمیت چارزخمی

فیصل آباد میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ ، پولیس اہلکار جاں بحق، خاتون سمیت چارزخمی
فیصل آباد میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ ، پولیس اہلکار جاں بحق، خاتون سمیت چارزخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جڑانوالہ روڑ پر کوہ نور چوک میں پولیس اہلکاروں کی تنخواہ لے جانے والی گاڑی پر ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ایک اہلکار ہلاک اور راہگیر خاتون سمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔پولیس اہلکار بنک سے تنخواہیں لے کر جیل واپس جارہے تھے کہ ڈاکوﺅں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ جیل آصف سمیت تین اہلکارزخمی ہوگئے جبکہ ڈاکوﺅں نے چوبیس لاکھ روپے کیش لوٹ کر فرار ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق ملزمان انتہائی تربیت یافتہ تھے اور اُنہوں نے کسی جوابی کارروائی کا اہلکاروں کو موقع ہی نہیں دیا۔

مزید :

فیصل آباد -