ہراساں کرنے پر ملک ریاض کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر

ہراساں کرنے پر ملک ریاض کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ہراساں کرنے پر ملک ریاض کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ارسلان کرپشن کیس کے مرکزی کردار ملک ریاض نے ہراساں کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ۔ زاہد حسین بخاری کی طرف سے دائر درخواست میں ملک ریاض نے استدعا کی کہ کیس کی کارروائی کے اختتام تک اُنہیں اور اُن کے اہل خانہ کو ہراساں نہ کیاجائے ۔اُنہوں نے استدعا کی کہ پنجاب پولیس اور اینٹی کرپشن حکام کو اُن کے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج سے روکاجائے ۔ زاہد بخاری نے کہاکہ اُن کے موکل کی جان کا تحفظ کیاجائے تاکہ ارسلان افتخار کیس کی انکوائری ہوسکے ۔

مزید : اسلام آباد