عراق میں تین مختلف مقامات پردھماکے ،33افراد جاں بحق، 120زخمی

عراق میں تین مختلف مقامات پردھماکے ،33افراد جاں بحق، 120زخمی
عراق میں تین مختلف مقامات پردھماکے ،33افراد جاں بحق، 120زخمی

  

کربلا،دیوانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے تین مختلف علاقوں میں بم دھماکوںسے 33افراد جاں بحق اور120زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق جنوبی عراق میں درگاہ شہر میں جلوس کے دوران کار بم دھماکے میں 25سے زائد افراد جاں بحق اور75زخمی ہوگئے ہیں ۔مقامی قانون ساز محمد الموسوی نے کہاکہ کربلا کے شیعہ علاقے کی سبزی منڈی میں علی الصبح دو کاربم دھماکے ہوئے جن میں پانچ افراد جاں بحق اور تیس زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سیکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ ایک گھنٹے کے وقفے سے سنی علاقے تاجی میں ہونے والے دو بم دھماکوںمیں پولیس اہلکارسمیت تین افراد جاں بحق اور 15زخمی ہوگئے ۔

مزید : بین الاقوامی