لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کے ملازمین مستقل کرنے کا فیصلہ

لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کے ملازمین مستقل کرنے کا فیصلہ
لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کے ملازمین مستقل کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے ملک بھر میں لیڈی ہیلتھ ورکرزپروگرام کے تقریباایک لاکھ چودہ ہزار ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر خورشید شاہ کی صدارت میں وزیراعظم کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان ملازمین کو یکم جولائی سے مستقل کیا جائے۔مستقل کئے جانے والوں میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے علاوہ سپروائزرز،اکاو¿نٹنٹس اور ڈرائیورز بھی شامل ہیں۔اجلاس میں بین الصوبائی امور کے وفاقی وزیر میر ہزار خان بجارانی اور چاروں صوبوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

مزید : تعلیم و صحت